رانا تنویر حسین کی ایف اے او کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی

روم (  آن لائن ) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے روم میں ایف اے او کونسل کے 179 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اجلاس میں اہم عالمی مسائل پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔رانا تنویر حسین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی اور غزہ میں تباہ کن انسانی و غذائی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ میں جاری ایف اے او کے آپریشنز کی تعریف کی اور شدید خطرات کے باوجود اس کام کو خراجِ تحسین پیش کیا