اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کو صوبے میں اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے مزید 6 ماہ کی مہلت دے دی ہے، عدالت نے جامع و تفصیلی رپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا عدالت میں پیش ہوئے