لیگی ارکان اسمبلی کی کھلی کچہری ، مسائل سنے

لاہور (کرائم رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھراور وزیر کھیل امور نوجوانان و لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ آفس مرغزار کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی مسائل لیسکو، واسا،نادرا،ہیلتھ،ایجوکیشن، پی ایچ اے،لوکل گورنمنٹ، فوڈ اور دیگر ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ عوام کے مسائل سنے گئے،جن کے فوری حل کے لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں ہدایات جاری کی گئی۔