لاہور میں انسداد سموگ کارروائیاں، 5 صنعتی یونٹس سیل

 ملک سٹیل کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے ،کرول میں راوی سٹیل کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سموگ کی روک تھام کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات کی صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ای پی اے نے گزشتہ 3 روز کے دوران 5 صنعتی یونٹس سیل کرکے مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے جرمانے عائد کردیے۔بادامی باغ میں ماڈرن سٹیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یونٹ سیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ جی ٹی روڈ پر ملک سٹیل کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا کرول میں راوی سٹیل کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ منو ٹیکسٹائلز کے خلاف کارروائی میں یونٹ سیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈیفنس روڈ پر یو ایس اپیرل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یونٹ سیل کرکے 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ای پی اے کے مطابق گزشتہ 3 روز میں 3 سٹیل یونٹس سیل کیے گئے، جن پر مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔