صدر زرداری کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام، حقوق اور فلاح پر زور

صدر زرداری کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام، حقوق اور فلاح پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ان افراد کی استقامت، ہمت، اور قابلِ قدر کردار کا اعتراف کیا۔

 انہوں نے خصوصی افراد کے حقوق اور فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے عالمی دن منانے کی اہمیت پر زور دیا۔صدر نے کہا کہ معاون ٹیکنالوجی اور عوامی مقامات تک خصوصی افراد کی رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے خصوصی افراد کو قابلیت کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنے اور ان کی ترقی کے لیے ضروری وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں خصوصی افراد کے حقوق کے لیے کونسل کا قیام شامل ہے۔ یہ کونسل خصوصی افراد کے حقوق اور فلاح کے لیے پالیسیوں کی تشکیل، نفاذ، اور آگہی میں مرکزی ادارے کا کردار ادا کرے گی۔صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان خصوصی افراد کے لیے تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور اس مقصد کے لیے ملک بھر میں تعلیمی مراکز اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کا نیٹ ورک تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سرکاری ملازمتوں میں خصوصی کوٹے کے نفاذ سے خصوصی افراد کو روزگار تک رسائی حاصل ہو گی۔