پی ٹی آئی کے 96 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری، علی امین گنڈاپور کا نام شامل

پی ٹی آئی کے 96 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری، علی امین گنڈاپور کا نام شامل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک احتجاج کیس میں 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

 عدالت نے جج طاہر عباس سِپرا کی سربراہی میں ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کیا، جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام شامل ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ پولیس نے اپنی استدعا میں علی امین گنڈاپور کو وزیرِ اعلیٰ کے بجائے ایم پی اے کے طور پر درج کیا ہے۔دیگر رہنماؤں جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، ان میں پی ٹی آئی کے بنیامین، علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی، عمر ایوب، شیر افضل مروت، سلمان اکرم راجہ، سابق صدر عارف علوی، شبلی فراز، شہریار خان آفریدی، راجہ بشارت، اسد قیصر، ایمان طاہر اور مراد سعید شامل ہیں۔یہ وارنٹس پی ٹی آئی کے دھرنے اور احتجاج کے دوران دہشت گردی کے الزامات کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔