اسلام آباد سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
یہ وارنٹس حقیقی آزادی مارچ کے دو مختلف کیسز کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت کے مطابق علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی ہے، اور وارنٹ کے اجرا کے بعد متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے اقدامات کریں۔