عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔وزیر اعلیٰ عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔