دنیا ہمارے معاشی پروگرام کو سراہا رہی ہے :رانا تنویر حسین

 ملکی تاریخ میں پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہوئی پاکستان آج پھر ترقی کی جانب گامزن ہے
    شیخوپورہ (یو این پی) وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دنیا ہمارے معاشی پروگرام کو سراہا رہی ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار سٹاک ایکسچینج مین تاریخ رقم ہوئی پاکستان آج پھر ترقی کی جانب گامزن ہے مہنگائی میں کمی کے ساتھ ساتھ ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں انہوں نے جاوید نگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کررہی ہے آئے روز اسلام اباد میں تماشہ لگا کر ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ توڑ دیں گے ۔