پی ٹی آئی والوں کا لاشیں ڈھونڈنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا:ملک احمد خان

ریاست کے علاوہ کوئی اور ہتھیار استعمال کریگا تو شرپسند،دہشت گرد ہوگا:سپیکر پنجاب اسمبلی 
لاہور (سپیشل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے پی ٹی آئی والے لاشیں ڈھونڈتے آرہے تھے جن کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،ایک صوبہ ریاستی مشینری استعمال کرکے وفاق پر چڑھائی کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سیاست اور اختلاف رائے کے نام پر جلا ئوگھیرا ئوکوئی سیاسی حق نہیں، سیاست افراتفری کا نام نہیں، یہ لاشوں کے متلاشی ہیں۔ہتھیار کے استعمال کا حق صرف ریاست کے پاس ہے، اگر کوئی اور اس حق کو استعمال کرے گا تو وہ شرپسندی اور دہشتگردی ہوگی۔