مزید 500 سے زائد سٹورز بند کرنے کا پلان بھی زیر غور ہے:یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے سبسڈی بند ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا بھی پلان زیرِ غور ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صرف ان یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا گیا ہے جن کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا۔