ٹوکیو(آئی این پی )جاپان کے شہر اتسونومیا میں خطرناک جانور کی آمد پر ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے گئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ تقریبا 5 لاکھ آبادی والے اس شہر میں جو دارالحکومت ٹوکیو سے تقریبا 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، اس خوفناک جانور کو پہلی بار ایک رہائشی علاقے میں پارک کے قریب دیکھا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق تمام 94 پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں کی بندش ریچھ کے کھلے عام گھومنے کی اطلاعات اور سیکیورٹی کیمروں میں اس کی فوٹیج آنے کے بعد کی گئی