پنجاب میں کل چھٹی کا اعلان، راولپنڈی میٹرو بس کا آپریشن جزوی معطل رہے گا

پنجاب میں کل چھٹی کا اعلان، راولپنڈی میٹرو بس کا آپریشن جزوی معطل رہے گا

لاہور: پنجاب حکومت نے حضرت داتا علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر کل مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت دفاتر بند رہیں گے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، خود مختار اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔دوسری جانب راولپنڈی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میٹرو بس حکام کے مطابق صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بند رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک پلان اور متبادل راستوں سے متعلق معلومات حاصل کر لیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔