پنجاب میں میٹرو بس کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ

پنجاب میں میٹرو بس کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مسافروں کو سفر کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 26 مارچ 2026 سے ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام بی آر ٹی لائنز، بشمول لاہور میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔نئے فیصلے کے بعد راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں چلنے والی ریڈ میٹرو بس کا کرایہ بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد روزانہ سفر کرنے والے مسافروں پر مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے مسافروں کو 15 روپے رعایت دی جائے گی، جس کے تحت وہ 25 روپے میں سفر کر سکیں گے۔حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ آپریشنل اخراجات میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ رعایتی کارڈ کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ حد تک سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔