فیصل آباد، بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے

 فیصل آباد (آن لائن) بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے بتایا گیاہے کہ چک نمبر 7 جے بی، سرگودھا روڈ پر بارشوں کے باعث خستہ حال گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی۔ریسکیو نے چھت گرنے کے واقعے میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی، دو متاثرین کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بارشوں سے کمزور ٹی آر گارڈر والی پرانی چھت اچانک منہدم ہوگئی، ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو ٹیموں نے نکال لیا جبکہ تھانہ غلام: محمد آباد کے علاقہ سدھوپورہ مبسم اللہ ٹاؤن میں پرانی دیوار گرنے سے 50 سالہ ندیم اور 27 سالہ شعیب زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعدہسپتال پہنچا دیا۔