کراچی کے ولیکا ہسپتال میں مزید 16 بچوں میں ایچ آئی وی کا انکشاف

کراچی(آئی این پی )  کراچی کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں16 نوعمر بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلا ئو کے معاملے پرمحتسب سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کے پھیلا ئوسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سیکرٹری لیبر سندھ ساجد جمال ابڑو، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، سینئر میڈیکل ایڈوائزر، فوکل پرسن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور متاثرہ بچوں کے والدین نے شرکت کی۔سماعت کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ مزید 16 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ بھی ہے