غزہ، ایک ہی خاندان کی 112 نعشیں، انسانی باقیات ملبے سے برآمد

مرنے والوں میں 40 بچے، 38 خواتین اور 7 معذور افراد بھی شامل ہیں:شہری دفاع 
غزہ(آئی این پی )غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی علاقے صبرہ میں ایک طویل امدادی کارروائی کے بعد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 112 افراد کی نعشیں اور انسانی باقیات ملبے سے نکال لی گئیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے تقریبا دو ہفتے قبل الحساین خاندان کے رہائشی بلاک میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا، یہ رہائشی عمارت اسرائیلی حملے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 136 گھنٹے مسلسل کام کرتے ہوئے ملبے سے 112 نعشیں اور باقیات برآمد کیں، شہری دفاع کے مطابق ان میں 40 بچے، 38 خواتین اور 7 معذور افراد بھی شامل ہیں