خاتون سمیت 2 افراد کی نعشیں برآمد

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے گردونواح سے ایک خاتون سمیت 2 افراد کی نعشیں برآمد،پولیس مصروف تفتیش ہے۔ کوٹ رادھا کشن قصور روڈ پر میر صاحب پل کے قریب نہر سے ایک 50 سے 55 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔یہ لاش نہر سے برآمد کی گئی۔ مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید کارروائی کر رہی ہے اور لاش کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ قصورکے نواح تھانہ کھڈیاں کی حدود خورشید ٹاو ن پارک سے ایک 30 سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق، متوفی کے چہرے پر زخموں کے نشانات ہیں اور بظاہر وہ نشے کا عادی لگتا ہے۔