تجاویز دینا کافی نہیں، محسن نقوی کو نئے صوبوں کے قیام کیلئے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں:سابق مشیر اطلاعات
پشاور(آئی این پی )سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ملک میں مزید انتظامی صوبے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق رائے قابلِ توجہ ہے، موجودہ صوبائی ڈھانچہ عوامی مسائل کے موثر حل میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تجاویز دینا کافی نہیں، محسن نقوی کو نئے صوبوں کے قیام کیلئے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں، اختیارات اس وقت بیوروکریسی کے چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں