پالتو شیر سڑک پر نکل آیا ، دھاڑ سے شہری خوفزدہ

 علی عمران کے ڈیرے سے شیر باہر نکل آیا ،گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ، مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ شالیمار ہاؤسنگ سکیم میں واقع ڈیرے سے شیر باہر نکل آیا سکیورٹی گارڈز نے شیر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیاپولیس نے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیامقدمہ وائلڈ لائف انسپکٹر عثمان مشتاق کی مدعیت میں درج کیا گیا بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ شالیمار ہاؤس سکیم میں چوہدری علی عمران کے ڈیرے سے شیر باہر نکل آیاسکیورٹی گارڈ نے شیر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیاشیر دھاڑیں مارتا ہوا بھاگتا رہا تھا جس کے باعث مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگوں نے 15 ایمرجنسی پر پولیس کو اطلاع دی وائلڈ لائف اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق پولیس نے شیر کو گولی مارنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاوائلڈ لائف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے دوسری جانب محکمہ وائلڈلائف حکام کے مطابق شیر کے مالک کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائیگی ہماری ٹیم یہ چیک کرے گی کہ مارے جانیوالا شیر اپنے پنجرے سے کیسے نکلااسے کہاں اور کس طریقے سے رکھا جارہا تھامارا جانیوالا مالک نے کہاں سے خریدا تھا، اس کے پاس خریداری رسید یا لائسنس تھا ،یہ بھی چیک کریں گے پولیس نے مقدمہ وائلڈ لائف انسپکٹر عثمان مشتاق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہیمقدمہ سیکیورٹی گارڈ شہباز کے خلاف درج کیا گیا ہے