بھارت میں ایل پی جی بحران نے توانائی پالیسیوں کی کمزوری کھول دی

بھارت میں ایل پی جی بحران نے توانائی پالیسیوں کی کمزوری کھول دی

بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت نے ملک کے بڑے حصے کو مفلوج کر دیا ہے، جس سے ممبئی سے راجستھان تک روزمرہ زندگی اور اقتصادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی کمی کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہیں اور مزدور اپنے آبائی علاقوں کی طرف واپسی شروع کر چکے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں اور خوراک و چھوٹے پیمانے کی صنعتوں میں رکاوٹیں توانائی بحران کی شدت کو ظاہر کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ایک ہزار روپے سے کم میں دستیاب ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب تین ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق بھارتی عوام بی جے پی حکومت کی توانائی بحران سے نمٹنے کی ناقص حکمت عملی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی جنگ کے اثرات اور توانائی پالیسی میں بدانتظامی نے مودی حکومت کے خودانحصاری کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی بحران ملک میں شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔