ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر کا اعلان

ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر کا اعلان

تہران: ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ کر دیا ہے، جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جن کے ہدف مخصوص عسکری اور اسٹریٹیجک مقامات ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرونز بھی اسرائیل کی سمت روانہ کیے گئے۔ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی ذرائع نے متعدد شہروں میں سائرن بجنے اور فضائی دفاعی نظام کے متحرک ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔اب تک نقصانات یا جانی صورتحال کے حوالے سے کوئی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔