کراچی:کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے2 نوجوان دم توڑ گئے

کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ، بھٹائی کالونی میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین کو طبی امداد کے لئے  اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بھٹائی کالونی سے متاثرہ 6 افراد کو انڈس اسپتال کورنگی کیمپس لایا گیا، جہاں اسپتال ترجمان کے مطابق ان میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک تھی۔ ڈاکٹروں نے دونوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے