چار ملکی فریم ورک اب چین کی شمولیت سے مؤثر طور پر فائیو پلس میکانزم میں تبدیل ہو چکا ہے
جوہری اور توانائی کے مراکز پر حملے خطے کو خطرناک صورتحال سے دوچار کر سکتے ہیں:سابق سفیر کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی)امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں چین کی شمولیت سے امن عمل کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگئی ہے اور اسے کثیرالجہتی بنیادوں پر استوار کر دیا گیا ہے۔جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر پر مشتمل چار ملکی فریم ورک اب چین کی شمولیت سے مؤثر طور پر فائیو پلس میکانزم میں تبدیل ہو چکا ہے، جس سے مذاکراتی عمل کو مزید تقویت اور اعتماد حاصل ہوگیا ہے۔سردار مسعود خان کے مطابق مجوزہ پانچ نکاتی تجاویز میں سب سے پہلا اور اہم نکتہ فوری جنگ بندی ہے، کیونکہ کسی بھی سفارتی عمل کی کامیابی کے لیے رقابت کا خاتمہ ناگزیر ہوتا ہے