سرگودھا(آئی این پی )لاہور سے میانوالی جانیوالی ٹرین میانوالی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کا واقعہ مجاہد کالونی کے قریب پیش آیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دوسرے ڈبوں میں بٹھا کر منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا