مسافر بال بال بچ گئے، حادثے کی وجہ معلوم نہیں سکی،تحقیقات شروع
خوشاب(آئی این پی )خوشاب میں لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین کو دو روز میں دوسرا حادثہ پیش آ گیا۔ میانوالی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ٹرین کے تمام مسافر بال بال بچ گئے۔ تفصیل کے مطابق حادثہ اسی مقام پر پیش آیا جہاں دوروز قبل بھی پیش آیا تھا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں سکی،ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام جاری ہے۔ یاد رہے میانوالی ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب اسی مقام پر چند ماہ قبل اور گزشتہ روز بھی اسی طرح کا حادثہ پیش آ چکا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بار بار ہونے والے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں