جوڈیشل کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری مکمل کرلی

کراچی(آئی این پی ) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے  بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے اپنی انکوائری مکمل کرلی۔     جوڈیشل کمیشن کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جو 7 اپریل تک سندھ حکومت کو پیش کی جائے گی۔جوڈیشل کمیشن کے مطابق رپورٹ اور تمام ریکارڈ حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا، رپورٹ پبلک کرنے یا نہ کرنیکا اختیار حکومت سندھ کے پاس ہوگا۔ اس حوالے سے کمیشن نے خط لکھ کر سیکرٹری قانون کو 7 اپریل کو طلب کیا ہے۔