چیف جسٹس کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس‘ ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قومی ڈیزائن مقابلے پر مشاورت
اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قومی ڈیزائن مقابلے پر مشاورت کی گئی ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس دوران کہاہے کہ خواتین سائلین کو عدالتی کمپلیکسز میں محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق جینڈر ریسپانسیو جسٹس انیشی ایٹو 2026-27 کے تحت اہم پیش رفت ہوئی ہے اورملک بھر کے عدالتی کمپلیکسز میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، خواتین کو قانونی معاونت اور ثالثی کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم ملے گا، ڈیزائن مقابلے کے لیے آرکیٹیکٹس اور ماہرین سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔مراکز کے ڈیزائن میں رازداری اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی