آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے تاجر کمیونٹی کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
اسلام آباد(آن لائن)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے تاجر کمیونٹی کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں کاروباری مراکز کی سیکیورٹی، حفاظتی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تجارتی مراکز میں ٹریفک انتظامات، غیر قانونی پارکنگ اور شہریوں کے مشکلات کا جائزہ لیا۔ایس پی خالد محمود اعوان کو پولیس اور تاجر برادری کے باہمی رابطے و تعاون کے لیے خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ تجاوزات اور غیر قانونی اسٹالز کے باعث رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تجارتی مراکز میں رابطہ پوائنٹس اور فوری رسپانس ٹیمیں فعال کی جائیں گی۔تجارتی مراکز کو محفوظ، منظم اور شہریوں کے لیے مزید اسان اور بہتر ماحول فراہم کریں گے۔