بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بھارتی غذائی ماہر روجوتا دیویکر کی نئی کتاب "دی کامن سینس ڈائیٹ" کے اجرا پر انکشاف کیا کہ وہ کھچڑی کی دیوانی ہیں اور اس کے بغیر زیادہ دیر نہیں رہ سکتیں۔
انہوں نے کہا:"اگر میں 2-3 دن کھچڑی نہ کھاؤں، تو مجھے شدید طلب ہوتی ہے۔ میں روجوتا کو میسج کرکے کہتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی نہیں ہے اور میں اس کے بغیر سو نہیں سکتی! جیسے لوگوں کو سوڈا چاہیے ہوتا ہے، ویسے ہی مجھے کھچڑی چاہیے ہوتی ہے!"
کرینہ کا مصروف ایکٹنگ شیڈول
2024 میں ان کی فلمیں "کریو"، "دی بکنگھم مرڈرز" اور "سنگھم اگین" ریلیز ہوئیں، جس میں انہوں نے دیپیکا پڈوکون، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے ساتھ کام کیا۔اب وہ میگھنا گلزار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "راضی" پر کام کر رہی ہیں۔کرینہ اکثر اپنی فٹنس اور متوازن غذا پر بات کرتی ہیں، لیکن ان کا دیسی کھانوں سے پیار ان کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔