’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘: سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور سے ایسا کیوں کہا؟

’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘: سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور سے ایسا کیوں کہا؟

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سیف علی خان اکثر انہیں فلموں کے انتخاب کے معاملے میں ’بہت مشکل‘ قرار دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ سیف علی خان اور ان کی بہن کرشمہ کپور ان کے کام کے حوالے سے سب سے زیادہ کھل کر رائے دیتے ہیں، تاہم دونوں اداکار ایک دوسرے کے کام پر تبصرہ کرتے ہوئے محتاط رہتے ہیں۔کرینہ کے مطابق وہ اور سیف علی خان بطور اداکار ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔ بعض اوقات کوئی اسکرپٹ سیف کو پسند آتی ہے لیکن جب کرینہ اسے مسترد کردیتی ہیں تو سیف کہتے ہیں کہ ’تم بہت مشکل ہو‘۔

اداکارہ نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ ایسے موقع پر وہ سیف کو جواب دیتی ہیں، ’تو پھر آپ خود ہی کرلیں۔‘کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے کام میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے کیونکہ اداکار اپنے پیشہ ورانہ کام کے معاملے میں حساس ہوتے ہیں، تاہم ایک ہی انڈسٹری سے وابستہ ہونے کی وجہ سے مختلف معاملات پر اپنی اپنی رائے ضرور رکھتے ہیں۔