معمولی تنازع پر سگا بھائی قتل

چونیاں(خصوصی رپورٹ) معمولی تنازعہ سگے بھائی نے چار بچوں کے پاس، بھائی کو 14 فائر مار کر قتل کر دیا ایک زخمی،نواحی علاقہ چک نمبر 15 میں پیسوں کے لین دین پر تنازعہ بھائی نے سگے بھائی کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ایک شخص زخمی۔ مقتول کی شناخت رضوان عرف پپو کے نام سے ہوئی، زخمی کی شناخت علی شان کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا ہے۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔