لاہور(کرائم رپورٹر) فائر سیفٹی کے انتظامات کو مزید م ئوثر بنا دیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کی زیر نگرانی پولیس لائنز کے تمام دفاتر، مدات اور اہم مقامات پر فائر سیفٹی سلنڈرز نصب کردیئے گئے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کے مطابق متعلقہ دفاتر، مدات اور اسٹاف کو فائر سیفٹی سلنڈرز کے استعمال کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری اور م ئوثر کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔ فائر سیفٹی سلنڈرز ایس پی آفس، ڈی ایس پیز دفاتر، انسپکٹر لائن، لائن افسر، لیڈیز ہاسٹل، ڈے کیئر سنٹر، پولیس لائن ہسپتال، وردی گودام، متفرق اسٹور، اینٹی رائٹ اسٹور، جنرل کوت، سیلون، دھوبی گھاٹ، ری کریئیشن ہال، جم، میس ہال، ایم ٹی سیکشن، مسجد اور مین گیٹس سمیت مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورس کو ہر لمحہ الرٹ رہنا چاہیے، ابتدائی حفاظتی انتظامات کے پیش نظر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔