اکتوبرتک ایس ایچ اوز کو باڈی کیم لگانے کا فیصلہ

 تمام تفتیشی افسروں اور ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو بھی باڈی کیمز مہیا کر دیے جائیں گے۔
لاہور (کرائم رپورٹر) اکتوبرتک ایس ایچ اوز کو باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا پولیس کو تقریباً ایک ہزار باڈی کیمز موصول ہو چکے ہیں جبکہ مزید 500 باڈی کیمز بھی جلد فراہم کر دیے جائیں گے اور اکتوبر کے پہلے ہفتے تک تمام تفتیشی افسران، ایس ایچ اوز اور ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو باڈی کیمز مہیا کر دیے جائیں گے، جس سے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی شکایات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔