لاہور(آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں عبوری ضمانت میں31 اکتوبرتک توسیع کر دی گئی۔جمعہ کوانسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔