ہسپتالوں میں ملازمین کو باڈی کیم لگا نے کیلئے کیمروں کی خریداری

 پہلے مرحلے میں فارماسسٹ، اسٹور کیپرز اور سیکیورٹی سپروائزر کو باڈی کیم لگائے جائیں
 نرسز کو  باڈی کیم نہ لگانے کا فیصلہ  ، زیادہ طلب کے باعث باڈی کیم بلیک میں فروخت 
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے اسپتالوں میں شفافیت کیلئے عملے کو باڈی کیم لگانے کیلئے  کیمرے خرید  لئے ہیں   تاہم انہیں لگانے کا منصوبہ محدود کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں فارماسسٹ، اسٹور کیپرز اور سیکیورٹی سپروائزر کو باڈی کیم لگائے جائیں گے جب کہ نرسز کو تا حال باڈی کیم نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے