ٹیکسی میں نازیبا حرکات: بنگلور کیب ڈرائیور کی وارننگ وائرل

 بنگلور (آئی این پی )بھارت کے شہر بنگلور کے ایک کیب ڈرائیور کا مسافروں کو دیا گیا انتباہی نوٹ وائرل ہوگیا ۔جس پر صارفین مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں ۔وائرل تصویر میں ڈرائیور نے مسافروں، خاص طور پر رومانوی جوڑوں کو پرسکون رہنے اور ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔نوٹ میں لکھا تھا: وارننگ!محبت نہیں۔ یہ ایک کیب ہے، آپ کی نجی جگہ یا OYOنہیں، لہٰذا براہ کرم فاصلہ رکھیں اور پرسکون رہیں۔