ڈولفن ٹیم نے خاتون سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

موٹر سائیکل سوار نوجوان نے راہ چلتی خاتون کے ساتھ فحش حرکات کی تھیں
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن محفوظ پنجاب، بااعتماد اور مضبوط خواتین پر عملدرآمد کرتے ہوئے شمالی چھاونی ڈولفن ٹیم 206 نے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق تین روز قبل موٹر سائیکل سوار نوجوان نے راہ چلتی خاتون کے ساتھ فحش حرکات کی تھیں جس پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔ ٹیم کے جوانوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیاڈولفن آف ڈیوٹی جوان ہارون نے ملزم کی شناخت اور ٹریسنگ میں ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہیگرفتار ملزم آفاق کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شمالی چھاونی کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ خواتین و بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف مخصوص جرائم کے سدباب کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔