ٹھٹھہ میں بڑا ریلوے حادثہ، کوئلے سے بھری مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، جانی نقصان نہیں ہوا

ٹھٹھہ میں بڑا ریلوے حادثہ، کوئلے سے بھری مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، جانی نقصان نہیں ہوا

ٹھٹھہ کے جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر کوئلے سے بھری یوسف والا کول ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔

 ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بریک فیل ہونے کے باعث متعدد ویگن پٹڑی سے اتر گئیں۔ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث دوسری مال گاڑی سے ممکنہ تصادم کو ٹال دیا گیا، جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کے بعد ایک ویگن اپ ٹرین پر گرنے سے ٹریک ایک مقام پر متاثر ہوا، تاہم ڈاؤن مین لائن کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔