خیرپور: قومی شاہراہ پر ٹریلر مزدوروں پر چڑھ گیا، 4 جاں بحق، 2 زخمی

خیرپور: قومی شاہراہ پر ٹریلر مزدوروں پر چڑھ گیا، 4 جاں بحق، 2 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ کے کنارے سوئے مزدوروں پر ٹریلر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 4 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مزدور کھجور کے باغ میں کام کے لیے آئے تھے اور حادثے کے وقت شاہراہ کے کنارے سو رہے تھے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔