ایشا ریکھی کا بادشاہ سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل

 میڈیا کے بعض حلقوں میں شادی اور علیحدگی سے متعلق خبریں دیکھ کر انہیں حیرت ہوئی
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی ریپر، گلوکار، گیت نگار، میوزک اور مووی پروڈیوسر ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ کی اہلیہ ایشا ریکھی نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں اور بگ باس 20 میں شرکت کی قیاس آرائیوں پر کہا کہ یہ سن کر حیرت ہوتی ہے۔پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی نے بالآخر بادشاہ کے ساتھ اپنی علیحدگی سے متعلق جاری افواہوں پر ردِعمل کا اظہار کر دیا، تاہم وہ اپنے رشتے کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کے لیے تیار نہیں۔ایشا ریکھی نے اپنی شادی سے متعلق جاری افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی پر کوئی تفصیل بیان نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں ان کی شادی اور علیحدگی سے متعلق خبریں دیکھ کر انہیں حیرت ہوئی۔اپنے انسٹاگرام پر انھوں نے لکھا: میری شادی کے حوالے سے بہت سی افواہیں زیرگردش ہیں۔ بعض حلقوں میں شائع ہونے والی خبریں پڑھ کر مجھے حیرت ہوتی ہے۔ عام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اس وقت تک کسی خبر یا بات پر یقین نہ کریں جب تک میرے آفیشل سوشل میڈیا اکانٹس کے ذریعے سامنے نہ آئے۔