اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی سسٹم کی آزمائشی جانچ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت جمعہ کو آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے خصوصی ماک ڈرل کا انعقاد کیا جائے گا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آزمائشی مشق کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں آتشزدگی کی فرضی صورتحال پیدا کرکے آگ بجھانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ماک ڈرل کے موقع پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تمام متعلقہ شعبہ جات کے افسران اور عملہ موجود ہوگا، جبکہ فائر بریگیڈ، الیکٹریکل، مکینیکل اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے اہلکار بھی مشق میں حصہ لیں گے