معاہدہ ہر گز کسی ملک کے خلاف اشتعال انگیزی کے لئے نہیں بلکہ خالصتا خطے کے امن و امان کو تقویت دینے کے لئے ہے
استنبول اجلاس میں معاہدے کاڈھانچہ تشکیل دینے پر گفتگو ہوئی ، آئندہ ماہ تک معاہدے کی عمارت تیار ہو جائے گی : میڈیا سے گفتگو
استنبول (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے مکہ دفاعی معاہدے کے باعث بھارت سمیت عالم اسلام کے دشمنوں کی نیندیں ضرور حرام ہو گئی ہیں تاہم یہ معاہدہ ہر گز کسی ملک کے خلاف اشتعال انگیزی کے لئے نہیں بلکہ خالصتا خطے کے امن و امان کو تقویت دینے کے لئے ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کل کے اجلاس کے دوران جذبات نہائت ہی دوستانہ اور اتحاد سے بھرپور تھے ۔ اجلاس میں مکہ معظمہ میں طے پانے والے دفاعی معائدے کا ڈھانچہ تشکیل دینے پر بات چیت ہوئی ۔ ابھی معاہدے کا سیکرٹیریٹ ، عہدیدار بنانا اور شرائط وضوابط بنانے ہیں اس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران معاہدے کو خطے میں امن کو تقویت دینے کے لئے موثر بنانے ، سیکرٹیری جنرل کے عہدے ، نئے ممبران کے لئے شرائط وضوابط اور مدت کے تعین سمیت دیگر ڈھانچہ جاتی امور پر بھی بات ہوئی پاکستان نے اس سلسلے میں ایک مسودہ پیش کیا جس کو کافی پذیرائی ملی ۔ انہوں نے کہا معاہدے کا ڈھانچہ مکمل ہونے میں ابھی ایک ڈیڑھ ماہ کا وقت درکار ہے عمارت آئندہ ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی