پی ٹی آئی والے ٹی ٹی پی کے ساتھ سیٹ ہیں‘ بھتے کی شکل میں ان کی مدد بھی کرتے ہیں
ایک صوبہ ان کا یرغمال بنا ہوا ہے‘ہم ایسے گروہ سے ڈیل کر رہے ہیں جن کی نیتیں ٹھیک نہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے پی ٹی آئی کے پاکستان دشمنوں سے رابطے ہیں ۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کے پاکستان کے دشمنوں سے رابطے ہیں، یہ بھتے کی شکل میں ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے پاکستان دشمنوں سے رابطوں اور بھتے کے شواہد موجود ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے ٹی ٹی پی کے ساتھ سیٹ ہیں۔ ہمارا ایک صوبہ ان کا یرغمال بنا ہوا ہے، صوبائی حکومت ان کے ساتھ ملی بھگت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کون سی روایت ہے کہ جب اقتدار میں نہ ہوں تو ملک کے دارالحکومت پر دھاوا بول دو، ہم ایسے گروہ سے ڈیل کر رہے ہیں، جن کی نیتیں ٹھیک نہیں۔