چین نے روسی شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت کا اعلان کیا ہے، جو 15 ستمبر سے نافذ العمل ہوگی۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ سہولت آزمائشی بنیادوں پر ایک سال کے لیے فراہم کی جا رہی ہے، جس کے تحت عام پاسپورٹ رکھنے والے روسی شہری زیادہ سے زیادہ 30 دن تک چین میں قیام کر سکیں گے۔یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے، اور سیاحت، کاروبار اور ثقافتی تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا۔