ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گولڈن ویزا کے اہل افراد کے لیے طویل مدتی رہائش کا نیا موقع فراہم کیا ہے۔
یہ خصوصی ویزا مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جیسے کہ سرمایہ کار، سائنسدان، ڈاکٹر، کھلاڑی، اور ہونہار طلبہ کے لیے دستیاب ہے۔یو اے ای کے ادارے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹس سکیورٹی (ICP) نے درخواست کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک آن لائن کوئز متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے افراد یہ جان سکتے ہیں کہ وہ گولڈن ویزا کے اہل ہیں یا نہیں۔
اہلیت چیک کرنے کا طریقہ:
ویب سائٹ پر جائیں: smartservices.icp.gov.ae"Golden Visa Services" سیکشن میں "Check Your Eligibility" پر کلک کریں۔چند آسان "ہاں" یا "نہیں" والے سوالات کے جوابات دیں۔سوالات مکمل کرنے کے بعد آپ کو اپنی کیٹیگری اور اہل ہونے کی معلومات فراہم کی جائیں گی، اور آپ آن لائن نامزدگی فارم (Nomination Form) کے ذریعے درخواست کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
اہم نکات:
ہر کیٹیگری کی مخصوص شرائط اور دستاویزات ہوتی ہیں۔پہلے نامزدگی کی منظوری ضروری ہے، جس کے بعد مکمل ویزا کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔درخواست دینے سے قبل رجسٹرڈ ٹائپنگ سینٹر یا دبئی کے Amer Centre سے رہنمائی حاصل کرنا مفید ہے۔
گولڈن ویزا کے فوائد:
5 یا 10 سال کے لیے بغیر اسپانسر طویل قیام، ملازمت اور تعلیم کی اجازت۔خاندان کے افراد کو اسپانسر کرنے کی سہولت۔ملک سے باہر طویل مدت گزارنے کی آزادی۔یہ اقدام یو اے ای کی عالمی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی پالیسی اور مقیم ہنر مند افراد کے لیے محفوظ اور مستقل مستقبل فراہم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔