دنانیر مبین ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑائیں، ویڈیو وائرل

دنانیر مبین ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑائیں، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان کی  سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑائیں، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

دنانیر مبین نے اپنی مشہور ویڈیو ’پاوری ہو رہی ہے‘ سے شہرت حاصل کی، اور اب مختلف مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ وہ حال ہی میں فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔واقعات کے مطابق، یہ واقعہ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ہوا، جہاں دنانیر ریڈ کارپٹ پر واک کر رہی تھیں۔ اس دوران اچانک وہ لڑکھڑائیں اور گرنے سے بچ گئیں، مگر فوراً اپنا توازن بحال کرکے خود کو سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہوں نے چمکدار اور سلکی گاؤن پہن رکھا تھا، جو ان کے قد کے مطابق کچھ بڑا معلوم ہو رہا تھا۔

یہ ان کا پہلا موقع نہیں تھا، کیونکہ پچھلے سال لندن میں ایوارڈز کے دوران بھی وہ گرنے سے بچ گئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فیشن ڈیزاسٹر ہے، جب قد چھوٹا ہو تو اوور سائز گاؤن اور ہائی ہیلز کیوں پہنی جاتی ہیں؟’یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا ہے، اور صارفین کی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ دنانیر مبین کا یہ واقعہ ان کے مداحوں اور فیشن کے شائقین کے لیے ایک دلچسپ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔