نارووال‘ ریسکیو 1122نے متوقع سیلاب کے پیش نظر اپنی تیاریاں شروع کر دیں

تینوں تحصیل ظفروال ،شکرگڑھ اور نارووال میں فلڈ ریسکیو آلات کی تفصیلی انسپیکشن کی
نارووال(آئی این پی)ریسکیو 1122نے آئندہ متوقع سیلاب کے پیش نظر اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلہ میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) اور ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر اورنگزیب نے تینوں تحصیل ظفروال ،شکرگڑھ اور نارووال میں فلڈ ریسکیو آلات کی تفصیلی انسپیکشن کی۔ انسپیکشن کے دوران کشتیوں، او بی ایم انجنز، لائف جیکٹس، لائف رنگز اور دیگر متعلقہ فلڈ ریسکیو سامان کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تحصیل انچارجز کو ہدایت کی گئی کہ تمام آلات کو مکمل طور پر فعال اور استعمال کے لیے ہر وقت تیار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی سیلابی صورتحال میں فوری اور مثر رسپانس یقینی بنایا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے کہا کہ ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔