پنجاب بھر میں سرکاری سکول آج پیرسے کھل جائیں گے،سکولوں کے نئے اوقات کار پر بھی عملدرآمد ہوگا
جہانیاں(آن لائن) پنجاب بھر میں سرکاری سکول آج پیرسے کھل جائیں گے،سکولوں کے نئے اوقات کار پر بھی عملدرآمد شروع۔موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج بروز پیر جہانیاں سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سکول کھل جائیں گے اور تدریسی عمل شروع ہو جائے گا۔پنجاب کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے جو کہ آج 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں پیر سے جمعرات تک تدریسی اوقات صبح 10 بجے سے دو بج کر 15 منٹ تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز صبح 10 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہیں گی