محکمہ لیبر نے نیم ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کی علیحدہ کیٹگریز بھی ختم کردیں
لاکھوں محنت کشوں کو مالی نقصان کا خدشہ،اجرتیں بڑھانے کی پالیسی کامطالبہ
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب کے لاکھوں ورکرز کیلئے محکمہ لیبر نے بڑی تبدیلی کر دی۔ محکمہ نے ورکرز کی 102 کیٹگریز کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جسکے بعد اب ان پر کم از کم اجرت کے اطلاق کا قانون لاگو نہیں ہوگا۔محکمہ لیبر نے نیم ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کی علیحدہ کیٹگریز بھی ختم کر دیں جس سیلاکھوں محنت کشوں کو مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مزدورتنظیموں کے مطابق فیصلے سے کم اجرت پانے والے ہنر مند ورکرز مزید مشکلات کا شکار ہو جائینگے۔صنعتی مزدور اتحاد نیمحکمہ لیبر کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناتجربہ کار اور تجربہ کار ورکرز کو یکساں اجرت دینے سے کام کی کوالٹی اور پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ صنعتی مزدور اتحاد کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حکومت اس فیصلے پر فی الفور نظر ثانی کرے تاکہ مزدور طبقے کو مزید مالی مشکلات سے بچایا جا سکے۔ اجرتوں کا فرق ختم کرنے کی بجائے ہنر مندوں کی قدر بڑھانے اور انکی اجرتوں میں اضافے کی پالیسی بنائی جائے تاکہ ورکرز محنت اور ہنر کے مطابق بہتر معاوضہ حاصل کر سکیں